سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ممکنہ طور پر ان کے ساتھ
ان کے بیٹے حسن نواز موجود ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا گیا ہے کہ نوازشریف اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر لندن کی سڑکوں پر لگے کسی کیمرے نے محفوظ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب کیمرے کی جانب نوازشریف کی شکل نہیں تھی، اس لئے اس تصویر میں ان کی شکل واضح دکھائی نہیں دے رہی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تصویر پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو رہی تھی۔
اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔
تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ کچھ دن قبل وائرل ہونے والی تصویر سے پہلے نوازشریف کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں نوازشریف کو شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کے ہمراہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں دیکھا گیا تھا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بھی فوری ایکشن لیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی فوری نوٹس لے لیا تھا۔اس تصویر کو تذکرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس تک پہنچ گیا تھا جہاں نوازشریف کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔ تاہم ایسی کوئی بھی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے لیکن نوازشریف کی جانب سے آج تک کسی تنقید کا جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی ابھی تک وطن واپسی کے حوالے سے کسی قسم کا عندیہ دیا گیا ہے۔
0 Comments
Please Do Not Enter Any Spam Link In The Comment Box.