سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں سشانت راجپوت نے بھی اداکاری کی۔
وہ ان 13 افراد میں شامل تھیں جن کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔اداکار کی خودکشی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو سشانت راجپوت کے بزنس منیجر اور ان کی پی آر ٹیم کے بیانات بھی قلمبند کیے۔باندرا کے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ہدایتکار شیکھر کپور کو بلایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے اداکار اور یش راج فلمز کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔سشانت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں وسیع پیمانے پر اقربا پروری کا معاملہ بھی زور پکڑ رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہندی سنیما میں کامیابی کے اسٹار کے بچوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ادکار کی موت کے بعد لوگ کرن جوہر ، سلمان خان اور دوسرے پروڈکشن ہاؤسز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
0 Comments
Please Do Not Enter Any Spam Link In The Comment Box.