امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19 کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان مونسیف محمد سلوئی کا انتخاب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ آپریشن وارپ اسپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں اور انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی۔
ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی مراکش کے شہر اگادیر میں 1959 میں پیدا ہوئے، وہ معروف دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے شعبہ ویکسین کے سربراہ رہے اور تیس سال تک اس کمپنی میںکام کیا۔
0 Comments
Please Do Not Enter Any Spam Link In The Comment Box.