سجد کی بےحرمتی کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کےخلاف3 تھانوں میں انداراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروا دی گئیں، محکمہ اوقاف نے بھی منیجرکو معطل کردیا ہے، سیکرٹری محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے رپورٹ3 روز میں آجائےگی۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے معاملے پر محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی طور پر منیجر اشتیاق احمد کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ سیکرٹری اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد جیسی مقدس جگہ پر فلم کی ریکارڈنگ کی اجازت دینا سوالیہ نشان ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے30 ہزار روپے معاوضے کے عوض نجی کمپنی کو شوٹنگ کی اجازت دی. تاہم شوٹنگ کی شرائط میں مسجد کا تقدس پامال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے باوجود رقص کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کی وجہ سے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران فرائض میں غفلت برتنے کی وجہ سے مینجر اشتیاق احمد کو معطل کیا گیا ہے جبکہ اضافی چارج مینجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے سپرد کیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور کے تین مختلف تھانوں میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف متعلق انداراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہیں۔تھانہ اکبری گیٹ میں رانا عاکف، تھانہ مزنگ میں ایڈوکیٹ علی اکبر جبکہ تھانہ اقبال ٹاون میں حسن نامی شہری نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ شہریوں کے جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر درخواستین جمع کرائی گئی ہیں۔ انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
0 Comments
Please Do Not Enter Any Spam Link In The Comment Box.