معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی، اداکار کی لاش ممبئی میں انکی رہائش گاہ سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائش گاہ پر خودکشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی ہے۔ تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں چھیچھوری کے نام سے رلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ٹی وی شو سے کیا اور بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 2012 میں انکی پہلی فلم کائی پو چی رلیز ہوئی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اہم کردار ادا کیے اور پی کی فلم می سرفراز کے کردار نے بھی انہیں بہت شہرت دی۔
لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم دل بیچارہ آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔
خودکشی سے قبل انکی انسٹاگرام پر آخری پوسٹ انکی والدہ کیلئے تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی اور اپنی ایک ایک ٹسویر شئیر کی تھی۔ اداکار کی عمر 34برس تھی اور اپنے کرئیر کے عروج پر انہوں نے خودکشی کرلی۔ خیال رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل بالی وڈ کے دو بڑے اداکار عرفان خان اور رشی کپور بھی انتقال کرچکے ہیں۔ عرفان خان کیسر کے باعث بیرونِ ملک علاج کیلئے گئے تھے جہاں انکا انتقال ہوگیا تھا جبکہ رشی کپور بھی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
0 Comments
Please Do Not Enter Any Spam Link In The Comment Box.