Subscribe Us

عید بھی ہے اور شہبازشریف کیخلاف ریفرنس بھی تیار ہے، شہزاد اکبر



معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عید بھی ہے اور شہبازشریف کیخلاف ریفرنس بھی تیار
 ہے، مسرورانور نے شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ90 لاکھ  جمع کروائے، شہبازشریف کوعدالت میں جواب دینا پڑےگا، ہمارے پاس کک بیکس کی ٹریل موجود ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد اکبر مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک میں ایک کورونا کا وائرس ہے اور دوسرا وائرس کرپشن کا وائرس ہے۔ جو ملک کو تیس سال سے لگا ہوا ہے۔ اگر ان کی چوری پکڑی جائے تو کہتے ہیں آپ کون ہیں؟ شہبازشریف جو رقم آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔ ہر ٹرانزیکشن کی پوری تفصیلات موجود ہیں۔
عید بھی ہے اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس بھی تیار ہے۔
مسرورانور ای او بی آئی ڈیٹا کے مطابق شریف گروپ کا ملازم ہے۔ مسرور انورنے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ مسرور انور تین چارمرلے کے گھر میں رہتا ہے۔ کروڑوں روپے شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں جمع کراتا رہا۔ مسرورانور نیب کی حراست میں ہیں۔ وہ اپنا بیان بھی دے چکا ہے۔ نیب میں پیشی کے تین روزگزرگئے لیکن شہبازشریف کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن میں ساتھ دینے والے کردار بھی سامنے آچکے ہیں۔ ان الزامات کا جواب شہبازشریف کوعدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ جو رقم آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے اس کا آپ کو حساب دینا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ککس بیک کے پیسے کا شہبازشریف سے تعلق ثابت کریں۔ لیکن شہبازشریف کو ملنے والے کک بیکس کی ٹریل موجود ہے۔ ان کو باربار ثبوت دکھاتا ہوں۔
انہوں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے ان سوالوں کا جواب مانگ رہا ہوں۔ لیکن شہبازشریف پردے میں ہیں سوالوں کے جواب نہیں دے رہے۔ آپ ہی ان سے جواب لے لیں۔ حمزہ شہباز چیک لکھ دیتے تھے جمع کروا دیتے تھے نام نہیں لکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب بہتر ہے آپ اس کا جواب دیں، لندن نہ جائیں وہاں وائرس ویسے بھی زیادہ پھیلا ہوا ہے۔
اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں بھی کورونا تباہی پھیلا رہا ہے۔ ایک کورونا وائرس ہے جس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ عوام کوریلیف دینے کیلئے 570 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 480ارب روپے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے رکھے گئے۔
معاشی چیلنجزکے باوجود وزیراعظم نے 8 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلوایا۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلوایا مگراپوزیشن لیڈرنے شرکت نہیں کی۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وہی تقاریر کیں جو پریس کانفرنسزمیں کرتے ہیں۔ دوسرے وائرس کا اینٹی ڈوٹ تیار ہوچکا ہے۔ دوسرے وائرس کوعمران خان ہی ختم کریں گے۔ عوام کے خون کو چوسنے والے وائرس کوعمران خان ہی ختم کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments